۲ آذر ۱۴۰۳ |۲۰ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 22, 2024
مجلس وحدت مسلمین بلوچستان کی صوبائی شوری کا اہم اجلاس

حوزہ / صوبائی صدر علامہ سید ظفر عباس شمسی کی زیر صدارت مجلس وحدت مسلمین بلوچستان کی صوبائی شوری کا اہم اجلاس ڈیرہ مراد جمالی میں منعقد ہوا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، صوبائی صدر علامہ سید ظفر عباس شمسی کی زیر صدارت مجلس وحدت مسلمین بلوچستان کی صوبائی شوری کا اہم اجلاس ڈیرہ مراد جمالی میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں مرکزی سیکرٹری تنظیم علامہ مقصود علی ڈومکی نے خصوصی طور پر شرکت کی اور خطاب کیا۔

رپورٹ کے مطابق اجلاس میں اراکین صوبائی کابینہ اور ضلعی صدور اور اراکین صوبائی شوری شریک ہوئے۔ اس موقع پر عشرہ تکریم شہداء کی مناسبت سے تکریم شہداء کانفرنس بھی منعقد ہوئی۔

علامہ مقصود علی ڈومکی نے تکریم شہداء کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا: کوئٹہ کے شہداء کا پاکیزہ لہو قوم کی بیداری کا سبب بنا۔ ملک میں ایک دفعہ پھر کالعدم تکفیری دہشت گرد تنظیمیں فعال ہو چکی ہیں جو ملکی بقاء اور استحکام کے لئے سنگین خطرہ ہے۔

انہوں نے کہا: ایم ڈبلیو ایم قوم کی امیدوں کا مرکز ہے۔ مضبوط تنظیم ہی قومی حقوق کی جنگ لڑ سکتی ہے۔ شعبہ تنظیم سازی کی جانب سے یونٹس کی فعالیت کے لئے نو نکاتی جامع پروگرام مرتب کیا گیا ہے ملک بھر کے یونٹس سالانہ پروگرام پر عمل درآمد کو یقینی بنائیں۔

علامہ سید ظفر عباس شمسی نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا: تمام اضلاع اور یونٹس اسٹڈی سرکل اور یونٹس کے پروگرام پر عمل درآمد کریں۔ ایم ڈبلیو ایم میں کارکنوں کی تعلیم اور دینی تربیت کو خصوصی اہمیت حاصل ہے۔

اجلاس میں صوبائی کابینہ اور چار ماہی پروگرام کی منظوری دی گئی۔ اجلاس میں یونٹس کی فعالیت کے سلسلے میں مرکزی شعبہ تنظیم سازی کی جانب سے دیئے گئے نو نکاتی پروگرام پر مشاورت کی گئی۔ اجلاس میں ماہ رجب کو توسیع تنظیم کے مہینے کے طور پر منانے کا اعلان کیا گیا۔

اس موقع پر صوبائی نائب صدر علامہ سہیل اکبر شیرازی نے کہا کہ اسٹڈی سرکل اور یونٹس کا سالانہ پروگرام تنظیمی تحرک اور کارکنوں کی تربیت کا باعث ہو گا۔

قابلِ ذکر ہے کہ اجلاس میں صوبائی نائب صدور علامہ شیخ ولایت حسین جعفری علامہ سہیل اکبر شیرازی اراکین صوبائی کابینہ مولانا ابرار حسین عمرانی سید عبدالقادر شاہ غلام حسین شیخ سید عباس آغا و دیگر نے بھی شرکت کی۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .